24 اپریل 2013 - 19:30
ہندوستان کے وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے

ہندوستان کے وزیر خارجہ سرحدی اختلافات کے حل کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سرحدی اختلافات کے بارے میں چينی حکام بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ نو مئی کو چین جائيں گے جبکہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ بیس مئی کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد چین کے دو ہیلی کاپٹروں نے ہندوستان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ہیلی کاپٹر ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد ٹن پیک کھانے اور سیگرٹ کے پیکٹ گرانے کے بعد واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ موجود ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲